حیدرآباد۔18نومبر (اعتماد نیوز)آج این سی پی کے صدر شرد پوار نے مہاراشٹر
میں بی جے پی حکومت کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اب بی جے پی
حکومت کے زیادہ دن نہیں رہے ہیں۔ آج انہوں نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں
پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں کارکنوں سے کہا
کہ وہ بہت جلد انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں کسی بھی وقت
انتخابات ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں فیڈنوس حکومت کو این سی
پی کی جانب سے باہر سے تائید حاصل ہونے کی وجہ سے بی جے پی نے حالیہ دنوں
میں اعتماد ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔